کاشتکار اور اُدھار
اسلام علیکم اس پوسٹ کو لکھنے کا مقصد ہر گز ہر گز کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے۔ بس سمجھانے کی کوشش کی ہے اگر سمجھ میں آجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پیارے ادھار لینے والے کسان بھائیو متوجہ ہوں. میری بات کو مکمل اور توجہ سے اور پورا پڑھنا. میں ایڈوانس معافی چاہتا ہوں. کیوں کہ کافی سارے بھائیوں کومیری باتوں سےغصہ آ سکتا ہے . سپرے کھاد دینے والے آڑھتی فرنچائزی ڈیلرز دکاندار ہم کسانوں کے اللہ کے کرم سے بڑے سپورٹر تھے.ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتے تھے اور ہیں ۔ یعنی ہمیں روزی روٹی حصل کرنے میں ہماری بغیر پیسوں سے ہماری مدد کرتے تھے . مگرہم کسانوں نے کیا کیا ؟ ایمان کے لحاظ کہاں کھڑے ہیں خود احتساب کریں۔ ہم کسانوں نے اپنی فصلیں تیار کرنے کے لئے کچھ آڑھتیوں اور سپرے کھاد ڈیلرزسے رابطے کئے اور ہم نے ادھار لینا شروع کیا اور اج ہم ادھار لینے کے عادی ہو چکے ہیں.پہلے ہم مجبوری میں ادھار لیتے تھے اب ہمارا پیشہ بن گیا ہے یہ ادھار لینا ۔ ادھار لیں اپنی ضروریات کو پورا کریں اور اپنے کئے ہوئے وعدہ پر لوٹا نا بھی ہمارے لئے اتنا ضروری ہے ج...