گھریلو باغبانی

ریلو باغبانی پاکستان کو مختلف قسم کی موسمی اور جغرافیائی خوبیوں سے نوازا گیا ہے، جو کہ بہت سے زرعی ماحولیاتی حالات پیدا کرتے ہیں. اور یہ موسم اور حالات پاکستان میں تقریباً ہر قسم کی سبزیوں کو اگانے کے لیے موزوں ہیں۔ پاکستان کا کل فصل کا رقبہ تقریباً 22.94 ملین ہیکٹر ہے. (56685974.509 ایکڑ ) یعنی قابل کاشت رقبہ ہے. اس رقبہ پر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔ جس میں سے سبزیاں اور مصالحہ جات بالترتیب 0.35 اور 0.18 ملین ہیکٹر پر اگائے جاتے ہیں. یعنی 444790 ایکڑ سے 864869 ایکڑ تک سبزیاں وغیرہ لگائی جاتی ہیں ۔ اور ان کی شرح فیصد پنجاب میں 52 فیصد ، سندھ میں 27 فیصد ، بلوچستان میں 10.85 فیصد اور خیبر پختون خان میں 11 فیصد ہے ۔ پورے پاکستان میں کل رقبہ کا 2سے 3 فیصد تک سبزیات پیدا کی جاتی ہیں ۔ جو کہ پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ہیں ۔ اور ایران ،افغانستان،انڈیا اور دیگر ممالک سے منگوانی پڑتی ہیں پاکستان دنیا کی چھٹی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔ 2021 کا تخمینہ 230 ملین باشندوں سے زیادہ ہے، اور اگلی دہائی تک آبادی 2...