Skip to main content

گھریلو باغبانی


گھریلو باغبانی

پاکستان کو مختلف قسم کی موسمی اور جغرافیائی خوبیوں  سے نوازا گیا ہے، جو کہ بہت سے زرعی ماحولیاتی حالات پیدا کرتے ہیں. اور یہ موسم اور حالات پاکستان میں  تقریباً ہر قسم کی سبزیوں کو اگانے کے لیے موزوں ہیں۔ پاکستان کا کل فصل کا رقبہ تقریباً 22.94 ملین ہیکٹر ہے. (56685974.509 ایکڑ  ) یعنی قابل کاشت رقبہ ہے. اس رقبہ پر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔ جس میں سے سبزیاں اور مصالحہ جات بالترتیب 0.35 اور 0.18 ملین ہیکٹر پر اگائے جاتے ہیں. یعنی 444790   ایکڑ سے  864869  ایکڑ تک سبزیاں وغیرہ لگائی جاتی ہیں ۔ اور ان کی شرح فیصد پنجاب میں 52 فیصد ، سندھ میں 27 فیصد ، بلوچستان میں 10.85 فیصد اور خیبر پختون خان میں 11 فیصد  ہے ۔ پورے پاکستان میں کل رقبہ کا  2سے 3 فیصد تک سبزیات پیدا کی جاتی ہیں ۔ جو کہ پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ہیں ۔ اور  ایران ،افغانستان،انڈیا اور دیگر ممالک سے منگوانی پڑتی ہیں 

گھریلو باغبانی


پاکستان دنیا کی چھٹی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔ 2021 کا تخمینہ 230 ملین باشندوں سے زیادہ ہے، اور اگلی دہائی تک آبادی 250 ملین سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ اس سے خوراک اور زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک کی 24 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے اور حالیہ برسوں میں اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ صورتحال اچھے معیار کے ساتھ فی ایکڑ رقبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا تقاضا کرتی ہے۔ گھریلو باغبانی میں بہت سی  آبادی کی خوراک کو پورا  کرنے اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ گھریلو باغبانی سے وابستہ فوائدبہت زیادہ ہیں . جیسے کیڑے مار ادویات سے پاک سبزیات اور خوراک کی وافر  پیداوار ، تمام اپنی مرضی کی سبزیات اور پھلوں کی اپنی دہلیز پر بروقت دستیابی  ممکن ہے ۔ اور دوسری طرف سبزیاں ، پھل  اور جڑی بوٹیاں اعلیٰ غذائیت کی حامل اور ہر قسم کے زہروں سے پاک میسر ہوتی  ہیں۔اخراجات بہت کم ہوتے ہیں ۔بازار سے خریدنے کے لئے پیسہ اور وقت دونوں کی بچت ہو تی ہے ۔ سب سے بہترین فائدہ کی بات یہ کہ بالکل تازہ سبزی ،پھل گھر پر ہی موجود ہوتے ہیں ۔

اگر ان کو اگایا جائے تو گھرانوں کو متوازن غذا مل سکتی ہے جو بنیادی طور پر صحت مند معاشرے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ہر گھر خوشحال ہو گا اور ملک معاشی ترقی کرے گا ۔ باہر سے جو پھل اور سبزیات منگوانے پر پاکستانی روپیہ ڈالر میں تبدیل ہو کر باہر جاتا ہے ۔ روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر بڑھتی ہے ۔ اس سے ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا اور ہر پاکستانی خوشحال ہوگا ۔ تمام پاکستانیوں کو گھریلو باغبانی کو اپنا چاہیئے ۔ گھر کے صحن میں  یا چھت پر تھوڑی تھوڑی سبزیات اور پھل لگانا چاہئے ۔ کسی بھی قسم کی مدد کی صورت میں محکمہ زراعت کے دفاتر  جو کہ پاکستان کے ہر شہر میں موجود ہیں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔


اور سمارٹ گرین ایگری کلچر کے نمائندگان سے یا ڈائیریکٹ ویب سائیٹ ،فیس بک پیج، یوٹیوب چینل  یا وٹس ایپ پر میسج کر کے ہر قسم کی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

www.sgagriculture.com   ویب سائٹ 

03007330190        وٹس ایپ نمبر

Comments

Popular posts from this blog

عُشر اور مقروض کاشتکار

عمودی کاشتکاری Vertical Farming

سندھ حکومت نے نئی پنشن پالیسی کی منظوری دے دی