سلفر حصہ دوم

سلفر حصہ دوم


سلفر کھاد کی اقسام
سلفر کی 20 سے زیادہ  اقسام ہیں جو کھاد کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں. ایک کاشتکار کو
سلفر کو بطور کھاد اپنی فصلات کے لئے ایک زرعی کنسلٹنٹ کی ضرورت ہوتی ہے. اور کاشتکار کو زرعی ماہر سے مشورہ لازمی کرنا چاہئے. تاکہ کاشتکار کا وقت اور پیسہ بچ سکے اور فصل کامیابی سے تیار ہو جائے. اگر کسانوں کو زرعی ماہر کی ضرورت ہے تو سمارٹ ایگری کلچر کی ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے. اس مقصد کے لئے اپ سمارٹ گرین ایگری کلچرکی ویب سائٹ اور فیس بک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے. ہماری ٹیم پورے پاکستان میں سروسز فراہم کر تی ہے. www.sgagriculture.com اور
https://www.facebook.com/Smart-G-A-100343885105198/
زرعی ماہر اپ کو بتائے گا کہ کس وقت کس فصل کو کس چیز کی کب کب ضرورت ہے. اپ ایک زری ماہر کی تھوڑی سی فیس ادا کر کے اپنی فصلات پر ہونے والے بہت زیادہ اخراجات بچا کر زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں.
سلفیٹ پر مشتمل کھاد زمین پر لگائی جانے والی فصلوں کو سلفر زیادہ سے زیادہ کھاد  فراہم کرتی ہے۔ ذیل میں بنیادی طور پر کثیر غذائیت والی کھادوں کے ایک جزو کے طور پر سلفر کی فراہمی کے فوائد ہیں.
سلفر پودوں کو فوری طور پر دستیاب ہوتی ہے. اس لئے اس سے ملی ہوئی کھادیں بھی پودے کو فوری لگتی ہیں. سب سے تیز اور زیادہ اسانی سے دستیاب کھاد امونیم سلفیٹ ہے.
باقی کھادوں میں
سنگل سپر فاسفیٹ، ٹرپل سپر فاسفیٹ، پوٹاشیم سلفیٹ، میگنیشیم سلفیٹ. سلفر کوٹڈ یوریا اور سلفر کوٹڈ فاسفورس، زنک سلفیٹ. وغیرہ
سلفر بنٹونائیٹ :
سلفر جو زمین کی تیاری کے وقت استعمال کی جاتی ہے. اسے سلفر بنٹونائیٹ کہتے ہیں اور یہ 90 اور 95 فیصد ہوتی ہے. چنے کی دال کی طرح پیلے رنگ میں دستیاب ہوتی ہے. غیر حل پزیر ہوتی ہے. صرف زمین کی تیاری میں استعمال کرنے سے ہی مفید ہو سکتی ہے باقی تمام وقتوں میں یہ کسی بھی فصل کو کوئی فائدہ نہیں دیتی ہے. 25،50،100،اور 1000 کلو کی پیکنگ میں امپورٹ کی جاتی ہے. اور کاشتکار کو 1،3،10،25 کلو میں میسر ہوتی ہے. مختلف کمپنیز مختلف ناموں سے فروخت کرتی ہیں.
سلفر  ڈبلیو پی :
یہ سلفر 70 فیصد اور 80 فیصد ڈبلیو پی فارمولہ میں میسر ہوتا ہے. اسے سپرے اور پانی کے ساتھ فلڈ کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے. لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ نہیں ہیں یہ 1 کلو، 25 کلو 10 کلو  کی پیکنگ میں دستیاب ہوتی ہے. اسے امپورٹ کیا جاتا ہے اور پاکستان میں لوکلی بھی تیار کیا جاتا ہے. اور مختلف کمپنیز مختلف ناموں سے فروخت کرتی ہیں.
سلفر ڈبلیو ڈی جی
یہ سلفر 80 فیصد ڈبلیو ڈی جی فارمولیشن میں دستیاب ہو تا ہے. یہ فصلوں کے لئے کے لئے بہت مفید اور کار امد ہوتی ہے. اسے سپرے کے لئے اور پانی میں فلڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. سلفر کے استعمال کے فوائد پہلے حصہ میں درج کئے جا چکے ہیں. مختلف کمنیز مختلف ناموں سے فروخت کرتی ہیں. دبلیو جی، ڈبلیو ڈی جی اور ڈبلیو پی کے فارمولیشن میں میسر ہوتی ہے.
سلفر کی مقدار :
سلفر بنٹو نائیٹ زمین کی تیاری کے وقت 12 کلو سے 25 کلو تک فصل اور زمین کے حساب سے استعمال کی جا تی ہے.
ڈبلیو پی اور ڈبلیو ڈی جی فارمو لیشن میں 80 فیصد والی سلفر سپرے کے لئے 250 گرام سے 1 کلو تک فصل کے حساب سے استعمال کی جاتی ہے. اور فلڈ کے لئے 2 کلو سے 5 کلو گرام فی ایکڑ فصل اور وقت کے حساب سے استعمال کی جاتی ہے. سلفر 25 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہے. مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے SGA کی ٹیم سے رابطہ کریں.
غلام یاسین ارائیں
انچارج :

سمارٹ گرین ایگریکلچر پاکستان





Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

عُشر اور مقروض کاشتکار

عمودی کاشتکاری Vertical Farming

سندھ حکومت نے نئی پنشن پالیسی کی منظوری دے دی