Sulphar سلفر تفصیلی رپورٹ حصہ اول
سلفرسلفر کیا ہے؟سلفر ایک غیر دھاتی کیمیکل عنصر ہے جو کئی مقاصد کے لئے صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے.سلفر ایک غیر دھاتی عنصر ہے. سلفر کا کیمیائی علامت S ہے. یہ متعدد مرکبات میں اور مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے. سلفر کی جوہری تعداد 16 ہے. خالص شکل میں سلفرکی بہت سے جسمانی شکلیں ہوسکتی ہیں. لہذا اسے آل ٹروپک عنصر کہا جاتا ہے. سب سے زیادہ عام طور پر کرسٹلل پیلے رنگ کا ٹھوس پتھر ہے اسے بندوق کے پاؤڈر میں پٹاخے بنانے میں کیڑے مار ادویات میں، پھپھوند کش ادویات اور انسانی استعمال کے نسخہ جات اور منشیات میں شامل کیا جاتا ہے.یہ ایک اہم عنصر ہے اور ہر جگہ اسانی سے دستیاب ہوتا ہےسلفر کا کام کیا ہے.؟سلفر ہر جاندار جسم میں پروٹین پیدا کرتا ہے. جسم میں پیدا ہونے والے جینز کو ترتیب دیتا ہے اور ڈی این اے بنا نے میں مدد کرتا ہے. اس لیئے تمام جانداروں کو بطور خوراک استعمال کرنا اور کرانا چاہئے. پودوں اور جانوروں کو استعمال کرانے سے کندھک والی غذائیں میس ہو سکتی ہیں سلفر سوئے ہوئے نیوٹریئنٹس کو جگاتا ہے اور انہیں مجبور کرتا ہے کہ پودے کو فوائد پہنائیں
سلفر۔ کلوروفل پیدا کرتا ہے جو کہ فوٹو سینتھسز کے عمل میں ضروری ہے جس کی وجہ سے پودا خوشحال ہوتا ہے۔سلفر۔ پروٹین بناتا ہے۔ سلفر تین طرح کے امائنو ایسڈ کا جزو ہے جو کہ پرو ٹین بناتے ہیں۔سلفر۔ تیل دار اجناس میں تیل پیدا کرتا ہے۔سلفر۔ بائیو کیمیکل تعامل میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔یہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مددگار بنتا ہے سلفر بطورِ فنجیسائیڈ بھی کام کرتا ہے۔سلفر۔ پودوں میں اینزائمز اور وٹامنز کی سرگرمیوں کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہےسلفر۔ اور نائٹروجن اکٹھا استعمال کرنے سے نائٹروجن ضائع نہیں ہوتی. نائٹروجن کی پوری مقدار پودے کو میسر ہوتی ہے.سلفر۔ایسی فصل جن کی پیداوار جڑوں یعنی زمین کے اندر سے ملتی ہے انکی خاص طور پر پیداوار بڑھانے کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہت ضروری ہے جیساکہ گاجر،مولی،الو وغیرہموجودہ دور میں فصلوں کی بہتر نشو نماء، زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور مختلف بیماریوں کے حملوں سے بچنے کے لئے سلفر کا استعمال ضروری ہے. اپنی فصل کو ان کی ضرورت کے مطابق سلفر یا سلفیٹ بیس کھادیں لازمی استعمال کریں. اس سے فصلیں سرسبز تندرست و توانا رہیں گی. اور پیداوار بڑھے گی کاشتکار اور ملک خوشحال ہو گا. جب بھی موسم شدت اختیار کرتا ہے تو پودے کو غذائی اجزاء کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جبکہ سلفر کی موجودگی میں پودا مختلف قسم کے امائینو ایسڈز بناتا رہتا ہے ۔ جس سے پودے موسمی شدت سے محفوظ رہتے ہیں. اور کاشتکار اضافی اخراجات اور پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے.
مزید تفصیلات کے لئے دوسرا حصہ دیکھیں جو اسی پیج پر موجود ہے
www.sgagriculture.com
Umda sain bahut umda malomat hain . allah bhalabkrayb
ReplyDelete