عُشر اور مقروض کاشتکار
قرض ہونے کی صورت میں پیداوار پر عشر نکالنے کا طریقہ سوال عشر کا کیا طریقہ ہے، فصل پر قرض بھی ہو اور ادھار لے کر کاشت کی ہو تو عشر کتنا دینا ہے؟ جواب اگر عشری زمین کو سال کے اکثر حصہ میں ایسے پانی سے سیراب کیا جائے جس میں خرچہ آتا ہو نہ آتا ہو یعنی قدرتی آبی وسائل (بارش، ندی، چشمہ وغیرہ) سے سیراب کی جائے تو اس میں عشر (یعنی کل پیداوارکا دسواں حصہ) واجب ہوتا ہے، اور اگر وہ زمین مصنوعی آب رسانی کے آلات ووسائل (مثلاً: ٹیوب ویل یا خریدے ہوئے پانی (جس میں راج بہائے کا پانی بھی شامل ہے) سے سیراب کی جائے تو اس میں نصفِ عشر (یعنی کل پیداوار کا بیسواں حصہ بالفاظِ دیگر کل پیداوار کا پانچ فیصد) واجب ہوتا ہے۔ اور عشر یا نصفِ عشر کا تعلق کل پیداوار سے ہوتا ہے اور قرض اس کے لیے مانع نہیں ہوتا، عشریانصف عشر ادا کرنے سے پہلے قرض اوردیگر وہ اخراجات جو زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لےکر پیداوار حاصل ہونے اور اس کو سنبھالنے تک ہوتے ہیں ، یہ...
toba toba yeh hay zindagee
ReplyDelete