روٹ راٹ. ROOT ROT

روٹ راٹ.  ROOT ROT

روٹ راٹ فنگس کی ایک قسم ہے. یہ فنگس مٹی میں پیدا ہوتی ہے.

 مٹی میں نمی کی وجہ
روٹ راٹ.  ROOT ROT
سےبھی پیدا ہو سکتی ہے. اور یہ فنگس تمام پودوں  اگاؤ سے برداشت تک کسی بھی وقت حملہ آور ہو کر متاثر کر سکتی ہے. یہ فنگس کینولہ میں زیادہ تر پختہ کینولا پودوں کی جڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسے جڑ کی سڑن، جڑ کا زخم اور جڑ کا پیلا پن بھی کہتے ہیں.  یہ فنگس تین قسم کے پیتھو جن سے پیدا ہوتی ہے. ان میں

1. فیوزیریم سپیسیز. (Fusarium Species) 

 2. رائیزو کوٹینیا سولانی
( Rhizoctonia Solani)
3. پائیتھیم سپیسیز ( Pythium Species)
شامل ہیں۔
روٹ راٹ کی علامات.

فصل میں پودوں کی جڑ کا سڑا ہوا نظر انا، پیلا ہو کر زخم سے بننا ، بھورا ہو جانا ، دائرہ کی شکل میں داغ بننا یا ویسے ہی داغ بن کر کسی بھی رنگ میں جڑ کا خراب ہو کر پودا خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے. پودے کی جڑیں پودے کو خوراک پہنچانا بند کر دیتی ہیں اور پودا مر جاتا ہے.بہت سے معاملات میں، جڑوں کی سڑنے والی بیماریاں پودوں کی زندگی کے اوائل میں انفیکشن سے شروع ہوتی ہیں۔کمزور بیج سے اگنے والے پودوں میں بھی یہ مرض اجاتی ہے.
یہ موجودہ دور کی سب سے بڑھتی ہوئی اور زیادہ اور تیزی سے پھیلنی والی بیماریوں میں سے ایک ہے. باقی فصلوں کی نسبت کینولہ میں بہت زیادہ ہوتی ہے. کینولہ یا رایا میں یہ جوان پودوں میں زیادہ حملہ آور ہوتی ہے. ہمیشہ مٹی کے نیچلے حصہ پر کہیں بھی لگ جاتی ہے. کچھ جڑی بوٹیاں بھی جڑ کے سڑن کا سبب بنتی ہیں.
اس بیماری کے نقصانات
اس سے پودے سوکھ کر خشک ہو جاتے ہیں. اگر جڑ کے گرد دائرہ بن جائے تو اس کا علاج بہت مشکل ہو جاتا ہے. اگر ایسے زخم ہوں تو علاج جلد ہو جاتا ہے. بیج کم بنتے ہیں. بعض اوقات بیج تو بنتے ہیں لیکن وہ وزن دار نہیں ہوتے اور اگاؤ کے قابل بھی نہیں ہوتے. اس بیماری سے متائثرہ بیج اگر اگ بھی اتے ہیں تو ان پودوں کو پھل نہیں لگتا. پودا ہوا سے یا ہاتھ لگانے سے گر جاتا ہے.
جڑوں کی سڑن کے بہترین علاج کے لیے اہم نکات
فصل کا معائنہ کسی ماہر سے کرائیں.
نمبر 1. قوت مدافعت والی جدید اقسام کاشت کریں. زمین کی تیاری میں فنگس ختم کرنے والے کیمیکلز کا استعمال کریں.
نمبر 2.  جڑوں کی سڑ ن سے بچاؤ کے لیے متوازن زرخیز زمین، زمین کی اچھی تیاری اور بیج کی مناسب گہرائی کا استعمال کریں۔ صحت مند بیج لگائیں. کمزور بیج کے پودے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ سگا کی انتظامیہ سے مشورہ کریں. مشورہ کی ان لائن سہولت دستیاب ہے.
علاج
کاپر اکسی کلو رائیڈ 2  کلو گرام فی ایکڑ فلڈ یا ڈرنچنگ کرائیں.
نیلا تھوتھا 3 کلو گرام فی ایکڑ فلڈ یا ڈرنچنگ کرائیں.
کاسوگا مائی سین 1 لیٹر اور کاپر اکسی کلورائیڈ 1 کلو گرام فی ایکڑ فلڈ کرائیں.
سلفر 4 کلو، تھائیو فینیٹ میتھائل2 کلو، کاربنڈازم 1 کلو وغیرہ بھی کچھ حد تک کار امد ہو َکتی ہیں. ان میں سے کوئی ایک.. یاد رہے کہ اس بیماری کا باقاعدہ علاج ابھی دریافت نہیں ہوا ہے.

 انچارج :   SGA
سمارٹ گرین ایگریکلچر.

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

عُشر اور مقروض کاشتکار

عمودی کاشتکاری Vertical Farming

سندھ حکومت نے نئی پنشن پالیسی کی منظوری دے دی