روٹ راٹ. ROOT ROT
روٹ راٹ فنگس کی ایک قسم ہے. یہ فنگس مٹی میں پیدا ہوتی ہے. مٹی میں نمی کی وجہ سےبھی پیدا ہو سکتی ہے. اور یہ فنگس تمام پودوں اگاؤ سے برداشت تک کسی بھی وقت حملہ آور ہو کر متاثر کر سکتی ہے. یہ فنگس کینولہ میں زیادہ تر پختہ کینولا پودوں کی جڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسے جڑ کی سڑن، جڑ کا زخم اور جڑ کا پیلا پن بھی کہتے ہیں. یہ فنگس تین قسم کے پیتھو جن سے پیدا ہوتی ہے. ان میں 1. فیوزیریم سپیسیز. (Fusarium Species) 2. رائیزو کوٹینیا سولانی ( Rhizoctonia Solani) 3. پائیتھیم سپیسیز ( Pythium Species) شامل ہیں۔ روٹ راٹ کی علامات. فصل میں پودوں کی جڑ کا سڑا ہوا نظر انا، پیلا ہو کر زخم سے بننا ، بھورا ہو جانا ، دائرہ کی شکل میں داغ بننا یا ویسے ہی داغ بن کر کسی بھی رنگ میں جڑ کا خراب ہو کر پودا خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے. پودے کی جڑیں پودے کو خوراک پہنچانا بند کر دیتی ہیں اور پودا مر جاتا ہے.بہت سے معاملات میں، جڑوں کی سڑنے والی بیماریاں پودوں کی زندگی کے اوائل میں انفیکشن سے شروع ہوتی ہیں۔کمزور بیج سے اگنے والے پودوں میں بھی یہ مرض اجاتی ہے. یہ موجودہ دور کی سب سے ب...